Advertisement
پاکستان

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ روانہ

کراچی : کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 8th 2022, 2:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ روانہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا۔

عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں ، عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ترجمان  کا کہنا تھا  کہ سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پی آئی اے پانچ بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔

پی آئی اے اب تک تقریباً دو ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہے،  پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا اور بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہیں گی۔

 

 

Advertisement
Advertisement