جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ہو گا 

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ہو گا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے میچز کیلئے قومی ٹیم نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

حریف ٹیم سے مقابلے کے ساتھ ملتان کی گرمی سے مقابلہ کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن کل ہوا ۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز ملتان میں  پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست

تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز ، پاکستان کا پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔

رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
 
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ 

 آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،  پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ 

واضح رہے کہ  پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll