بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
انہوں نے پہلی بار لگاتار تین سنچریاں 2016 میں بنائی تھیں۔


ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، آج کے میچ میں انہوں نے لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کرک انفو کے مطابق بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 77 رنز کی اننگز کھیلی ۔اس کے ساتھ ہی وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 196 ، تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 67 اور دوسری میں 55 رنز بنائے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 57، دوسرے میں 114 اور تیسرے ون ڈے میں 105 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے خلاف اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں 103 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 77 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری سکور کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ یہ ان کی ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل تیسری سنچری تھی، پہلی دو سنچریاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں دو بار لگاتار تین سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔ انہوں نے پہلی بار لگاتار تین سنچریاں 2016 میں بنائی تھیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل







