Advertisement
تفریح

لقمہ حلق میں پھنسنے سے کوما میں جانے والی سوشل میڈیا سٹار اریسرا کاربدیکو کی موت واقع ہو گئی

اس کے بعد سے وہ ہسپتال میں لائف سپورٹ مشین پر تھی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 11 2022، 3:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لقمہ حلق میں پھنسنے سے کوما میں جانے والی سوشل میڈیا سٹار اریسرا کاربدیکو کی موت واقع ہو گئی

بنکاک: رواں سال کے آغاز میں کوما میں جانے والی سوشل میڈیا سٹار اریسرا کاربدیکو کی موت واقع ہو گئی۔ دی سن کے مطابق تھائی لینڈ کی27سالہ اریسرا ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھی۔ وہ چند ماہ قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھی جہاں لقمہ حلق میں پھنس جانے کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کوما میں رہنے کے بعد اریسرا بالآخر 6جون کو موت کے منہ میں چلی گئی۔ اس کی 57سالہ والدہ سوپیچا نے اپنی بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے جلد بازی میں کھانا کھایا تھا جس کی وجہ سے کھانا اس کے حلق میں جمع ہو گیا اور وہ بے ہوش ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ ہسپتال میں لائف سپورٹ مشین پر تھی۔ 

Advertisement
Advertisement