Advertisement

بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

انہوں نے پہلی بار لگاتار تین سنچریاں 2016 میں بنائی تھیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 11 2022، 2:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

ملتان:  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، آج کے میچ میں انہوں نے لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کرک انفو کے مطابق بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 77 رنز کی اننگز کھیلی ۔اس کے ساتھ ہی وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس  میں لگاتار نو نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 196 ، تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 67 اور دوسری میں 55 رنز بنائے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 57، دوسرے میں 114 اور تیسرے ون ڈے میں 105 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے خلاف اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میں 103 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 77 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری سکور کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ یہ ان کی ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل تیسری سنچری تھی، پہلی دو سنچریاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں دو بار لگاتار تین سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے۔ انہوں نے پہلی بار لگاتار تین سنچریاں 2016 میں بنائی تھیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک گھنٹہ قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 4 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • ایک دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • ایک دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 34 منٹ قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
Advertisement