Advertisement
پاکستان

حکومت پیٹرولیم لیوی 35 روپے اور بڑھائے گی، شوکت ترین

تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کافی چیزوں میں وہ انکم دکھائی گئی جو ہے ہی نہیں، بجٹ خسارہ 4 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 11th 2022, 11:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت پیٹرولیم لیوی 35 روپے اور بڑھائے گی، شوکت ترین

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 35 روپے اور بڑھائے گی، لوگوں کے اوپر ایک اور مہنگائی کا طوفان آئےگا،مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھےگا؟ یہ بجلی کے مہنگے کارخانے لگا کر گئے، یہ پرانا پاکستان کی طرز پر چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شوکت ترین  نے کہا کہ ’حکومت کو کہتا ہوں کس کو بے وقوف بنا رہےہیں، فنانس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت اس پر تو سنجیدہ ہوجائے، حکومت کوکہتاہوں نمبرز جھوٹ نہیں بولتے، نمبرز  تو سیدھے کرلیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ریکارڈ پر تھی، ہم نے سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت کو مشکل ہوگی
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں 5فیصد گروتھ کی بات کی ہے، زراعت کے شعبےمیں حکومت نے 3.9فیصد گروتھ کی بات کی جو ہوتی نظر نہیں آرہی۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے صنعتوں کو مراعات دی تھیں، یہ حکومت واپس لے رہی ہے، فیکٹریاں بند ہوجائیں گی اور بےروز گاری ہوگی،  بینکوں پر حکومت نے ٹیکس ریٹ بڑھا دیا ہے، ڈیزل کی وجہ سےٹرانسپورٹیشن پر اثر پڑے گا، حکومت کے گروتھ فیگرز مشکوک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو مہنگائی کی شرح 20 سے 25 فیصد تک چلی جائے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ میرے خیال میں آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت کو مشکل ہوگی۔

جولائی میں ڈیزل اورپیٹرول 300 اور 310 روپے لیٹر تک جائےگا، بجلی 39 یا 40 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، عمر ایوب
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ جولائی میں ڈیزل اورپیٹرول 300 اور  310 روپے فی لیٹر تک جائےگا، مہنگائی کی وجہ سےصنعت کا پہیہ جام ہو جائے گا، عوام کیلئے انہوں نے ٹائم بم لگادیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر چلی جائیں گی، بجلی کی قیمت ہماری حکومت 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئی تھی، جولائی میں بجلی کی قیمت ٹیکس کے ساتھ 39  یا  40 روپے فی یونٹ جائے گی، لوگ ان کو پتھر نہیں ماریں گےتو اور کیاکریں گے؟

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہماری 6 فیصد جی ڈی پی آئی ہے، وزراء  ہمارے نمبرز کو خوشی خوشی اقتصادی سروے میں اپنا رہے ہیں، بین الاقوامی بینک نے کہہ دیاہے کہ 100فیصد مارجن رکھیں، ایل این جی کے جو چار کارگوز اسپاٹ ٹینڈرنگ سے آتے ہیں وہ نہیں آئیں گے، یہ حکومت کاروباری لوگوں کا بیڑا غرق کرنے جا رہی ہے۔

Advertisement
اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • 5 hours ago
فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل

  • 7 hours ago
بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ

  • 3 hours ago
پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

  • 5 hours ago
بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق

  • 5 hours ago
آئی ایم ایف  کی پاکستان میں  3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی

  • 3 hours ago
وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

  • 3 hours ago
طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں

  • 5 hours ago
بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

  • 5 hours ago
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

  • 8 hours ago
گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف

  • 5 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

  • 2 hours ago
Advertisement