جی این این سوشل

پاکستان

ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پردفاع کرینگے : صدرمملکت

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہناہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اچھی نیت اورامن کی خواہش کیساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں،ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پردفاع کرینگے : صدرمملکت
ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پردفاع کرینگے : صدرمملکت

تفصیلات کے مطابق ا سلام آباد کے نواح میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ 'یوم پاکستان' پر معطل ہونے والی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے صدرمملکت عارف علوی   نے کہاکہ یوم پاکستان پوری قوم کو مبارک ہو ، شاندار پریڈپر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پریڈ میں موجودتینوں مسلح افواج کے سربراہان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ 23مارچ کو بھارت کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تعین ہواتھا،پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے ،اقبال کی فکر اورقائد کی جدوجہد سے سات سال میں خواب تعبیر ہوا۔ صدرمملکت کاکہناتھا کہ پاک فوج نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی ،دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،سائنس و ٹیکنالوجی سے ہر شعبے انقلابی تبدیلیاں ہو رہی ہیں ،ہمیں اسلامی ورثے اورقومی روایات کی پاسداری کرنی ہے ۔

صدر مملکت  نے کہاکہ ہم نے مشکل حالات میں سفر کا آغاز کیا تھا لیکن آج ہم شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کرنے کے ساتھ دفاعی لحاظ میں خود انحصاری حاصل کرچکے ہیں۔ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے ،نفرت اورسازشوں نے پورے خطے کے حالات کو مفلوج کررکھاہے ،ہم خطے میں امن ،سلامتی اورترقی کے خواہش مند ہیں ،اچھی نیت اورامن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں ۔

صدر پاکستان نے کہا کہ کشمیری عوام سے ظلم پر پاکستان سمیت دنیا کو تشویش ہے ،مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے آج وہ انسانی المیہ بن چکا ہے ،جنوبی ایشیا میں پائیدامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،کشمیریوںکویقین دلاتا ہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے ،بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہمیں زندہ قوم کی طرح آگے برھتے رہنا ہوگا۔

پاکستان اور چین تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے،سی پیک کیساتھ تعلیم طب کے شعبے میں تعاون اہمیت کا حامل ہے ،کورونا ویکسین کی فرہمی پر چین کے عوام اورحکومت کا شکرگزار ہوں۔

صدر پاکستان نے کہاکہ افغان قیام امن کیلئے پاکستان نے بے شمار جانیں اور وسائل قربان کئے ،پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ،افغان امن کیلئے دنیا پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے ۔ انہوں   نے کہاکہ اپنے قومی مقاصداسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب سوچ میں ملک کو مقدم رکھیں ،اپنے قومی مقاصداسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب ملک میں قانون پر عملداری ہو،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم کرکے بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہناہے کہ ہماری مسلح افواج دور حاضر میں کسی سے پیچھے نہیں ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جو دفاعی پیداوار میں خودکفیل ہے ، عہد کریں آزادی کی طرح ترقی اورخوشحالی کی منزل بھی حاصل کریں گے ،ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بتایاجائے کیا وجہ تھی ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بتایاجائے کیا وجہ تھی  ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ مسلم لیگ (ن) کا ستون ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے، مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کےبعد پاکستان میں دھرنے شروع کردیئےگئے، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے کیوں دھرنے شروع کیے، سمجھ نہیں آئی ان کو کہاں سے اشارہ ملا، آپ بتاتے توسہی ہم دھرنے شروع کرنے لگےہیں، مجھے کہا تعاون کریں گے اوریہاں ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے، میں نے کابینہ سےکہا تھا ان کو مت چھیڑنا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے کہا ان پر لاٹھی چارج ہوناچاہیے، لاٹھی چارج کے بغیر کام ٹھیک ہوگیا، چینی صدرپاکستان آرہےتھےاورباربار منسوخی کا کہا جارہاتھا، ہمیں چینی صدرکودھرنوں میں بلانے میں مشکل آرہی تھی، چینی صدر پاکستان آئے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا، چینی صدرنے خودکہا سی پیک آپ کیلئے چین کی طرف سےتحفہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll