چئیرمین پی سی بی نے مرحوم کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا


ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹراور قومی سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
واضح رہےکہ محمد الیاس دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور انہوں نے 1964 سے 1969 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 441 رنز اسکور کیے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 82 میچز میں 4,607 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
علاوہ ازاں محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے تھے۔
دوسری جانب محمد الیاس کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل




