وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
ایرکسن کے وفد نے 5G سپیکٹرم نیلامی سمیت ملک کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف سویڈش ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم نے محفوظ اور پائیدار آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس میں ایرکسن کے وفد نے ملاقات کی،اس وفد کی قیادت کمپنی کے صدر اور مارکیٹ ایریا یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ مسٹر پیٹرک جوہانسن کر رہے تھے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں ایرکسن کی چھ دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی میں کمپنی کے اہم کردار کو سراہا۔
ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے اگلی نسل کے ڈیجیٹل رابطوں کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 5G سمیت جدید نیٹ ورکس کے حوالے سے ایرکسن کے عالمی تجربات سے استفادہ کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت قومی ضروریات کے مطابق محفوظ، پائیدار اور جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، مالی شمولیت، کیش لیس ادائیگی کے نظام کی توسیع، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹریٹیجک شراکت داروں کی بھرپور حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں ایرکسن کے وفد نے 5G سپیکٹرم نیلامی سمیت ملک کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک منٹ قبل






