جکارتہ : برادر ملک انڈونیشیا فوری طور پر پاکستان کو خوردنی تیل فراہم کرے گا ، خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں پاکستان پہنچیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے لئے پیش رفت ، وزیراعظم نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا ۔ اس حوالے سے وزارت تجارت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انڈونیشیا فوری طورپر پاکستان کو خوردنی تیل فراہم کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے ہیں ۔
پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا ،انڈونیشیا سے کل ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے ۔
30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا ۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago






