عمران خان بتائیں سازش کے کونسے ثبوت ہیں،8سے28مارچ تک کیوں خاموش رہے؟ مریم اورنگزیب
عمران خان نے چندے کے پیسے سے منی لانڈرنگ کی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور حکومت اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا اور ہر وہ خبر جو عمران خان کے اسیکنڈلز کو بے نقاب کرتی ہے اس پر ردعمل دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی اور دوسری طرف کہتے ہیں 8 ماہ پہلے پتہ تھا۔ ان سے کہنا چاہوں گی پہلے بیانیہ تو ٹھیک کر لیں۔ عمران خان 8 سے 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں عدم اعتماد کی تحریک لائے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی تھی اور 2018 کے منصوبے ان کی نالائقی کی نذر ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چندے کے پیسے سے منی لانڈرنگ کی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور حکومت اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ؟ عمران خان اگلا بیانیہ بنا رہے تھے اور ان کو علم تھا 4 سال کی کرپشن کے شواہد تھے۔ دوسری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کہا گیا ایسا کچھ نہیں ہوا،

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 11 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 10 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 11 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 10 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 15 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 13 گھنٹے قبل