کمیٹی نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکے ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کر لی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 2022 میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ٹیکس کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بیرون ممالک ڈکلیئرڈ اثاثوں کی قیمت پر پاکستانیوں کو ایک فیصد کیپٹل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ریٹائرڈ اور سروِنگ آرمی ملازمین کیلئے پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے، حکومتی ملازمین کیلئے بھی پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے۔
کمیٹی نے ان تجاویز کی منظوری دے دی، جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، انکم ٹیکس چھوٹ دیگر رفاعی اداروں کو بھی حاصل ہے، نجی رفاعی اداروں کو ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
کمیٹی نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکے ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کوئلہ، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، آئی پی پیز کی طرف سے کوئلے کی درآمد پر ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی ہے۔

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 37 منٹ قبل

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 39 منٹ قبل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 3 گھنٹے قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 3 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 3 گھنٹے قبل

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 41 منٹ قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 4 گھنٹے قبل