جونی ڈیپ "اصل"امبر ہرڈ نے "مگر مچھ کے آنسو" بہائے، ہرجانہ کیس سننے والی جیوری کے رکن کا دعویٰ
اگرچہ جونی ڈیپ نے 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم جیوری نے 15 ملین ڈالر کا دعویٰ قبول کیا جس کو بعد ازاں جج نے کم کرکے 10 ملین ڈالر کردیا تھا۔


واشنگٹن : ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کا اپنی سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس سننے والی جیوری کے ایک رکن نے کمرہ عدالت کے ماحول کے بارے میں دلچسپ انکشاف کردیا۔
کیس میں جیوری کے ارکان نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اب جیوری کے ایک رکن نے اس کی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا کیس سننے والی جیوری کے ارکان کی تعداد سات تھی ، ایک رکن کا کہنا ہے کہ امبر ہرڈ نے کیس کی سماعت کے دوران جو آنسو بہائے اور جس طرح کے چہرے کے تاثرات دیے ان سے جیوری غیر مطمئن ہوئی،
وہ ایک سوال کا جواب دیتی اور پھر رونے لگتی اور اس کے ٹھیک دو سیکنڈ کے بعد امبر کا چہرہ بالکل سپاٹ ہوجاتا ، جیوری کے بعض ارکان نے اداکارہ کے آنسوؤں کو مگر مچھ کے آنسوؤں سے تشبیہہ دی۔
جیوری کے رکن کا کہنا ہے کہ جیوری کے اکثر ارکان سمجھتے تھے کہ جونی ڈیپ جو بھی کہہ رہے ہیں وہ بالکل حقیقت پر مبنی ہے، جب وہ سوالوں کا جواب دے رہے تھے تو وہ زیادہ حقیقت پر مبنی تھے اور لگ رہا تھا کہ جونی سچ بول رہے ہیں، پورے کیس کے دوران وہ جذباتی طور پر انتہائی مستحکم رہے۔
خیال رہے کہ جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے ایک آرٹیکل پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ریاست ورجینیا کی فیئر فوکس کاؤنٹی کی جیوری نے کیس میں جونی ڈیپ کا موقف درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ ان کے حق میں سنایا تھا۔ اگرچہ جونی ڈیپ نے 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم جیوری نے 15 ملین ڈالر کا دعویٰ قبول کیا جس کو بعد ازاں جج نے کم کرکے 10 ملین ڈالر کردیا تھا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 21 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل









