Advertisement
تجارت

حکومت کا مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ 

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 5th 2022, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ 

جی این این کے مطابق  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 100 مزید اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔  

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  جنرل مینیجر عنایت اللہ دولہ  کا کہنا ہے کہ  کراچی، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان  کے دور دراز علاقوں میں  مزید اسٹورز کھولے جائیں گے   ۔ 

جی ایم یوٹیلیٹی اسٹورز نے مزید کہا کہ ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر  مزید سٹورز کھولنے کی سمر ی تیار کررہےہیں۔

جی ایم یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیدوا ر سمری ای سی سی کو ارسال کی جائے گی ۔ 

 

Advertisement