عمران ریاض کی گرفتاری کا معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی، چیف جسٹس نے کہا کہ اٹک میں عمران ریاض کی گرفتاری ہوئی اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ صحافی عمران ریاض کو پنجاب پولیس نے اسلام آباد کی حدود سے گرفتار کیا ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ڈی سی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رات کو رپورٹ آئی کہ عمران ریاض کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا، وکیل نے جواب دیا کہ عمران ریاض نے مجھے فون کر بتایا کہ وہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں پولیس نے 17 مقدمات درج ہونے کی رپورٹ دی، لاہور ہائی کورٹ میں الگ سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، لاہور ہائیکورٹ کو رات کی ایف آئی آر سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا، چھپائی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہر عدالت کا اپنا دائرہ اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ معاملے کو دیکھ سکتی ہے ، اٹک میں عمران ریاض کی گرفتاری ہوئی اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، یہ کورٹ پنجاب کی تفتیش تو نہیں کر سکتی، اسلام آباد سے گرفتاری کی بات کی تھی،ہمارے دائرہ اختیارسے باہرگرفتاری ہوئی، عمران ریاض کی گرفتاری اسلام آباد پولیس نے نہیں پنجاب نے کی ہے، ہم کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔
لاہور ہائیکورٹ کہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری ہوئی تو وہ آرڈر سامنے لے آئیے گا، وکیل نے کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے گرفتاری پنجاب سے ہوئی ، ہم کہہ رہے ہیں اسلام آباد سے ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago




