لاہور :گزشتہ روز لاپتا ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔


جی این این کے مطابق شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز کو بیس کیمپ سے دوربین کے ذریعے دیکھا گیا ہے ۔شہروز کاشف اور فضل علی کیمپ تھری کے پاس پہنچ رہے ہیں اور وہ بحفاظت نیچے اتر رہے ہیں۔
شہروز کے والد نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔ ان دونوں کو کسی نے ریسکیو نہیں کیا ۔
شہروز کاشف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ان کی واپسی کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔
Alhamdulillah #ShehrozeKashif and #FazalAli are seen from basecamp while descending to Camp 3 of #NangaParbat on their own. The duo survived the night at 7350m with their sheer willpower and resilience and resumed descent in the early morning as soon as weather opened. pic.twitter.com/kTW871e9jO
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) July 6, 2022
واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔
شہروز کاشف کا نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے بیٹے کی بحفاظت واپسی کیلئے مدد کی اپیل کی تھی ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز جنھیں زیادہ تر لوگ ’براڈ بوائے‘ کے نام سے جاتے ہیں، 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے آٹھ کو سر کر چکے ہیں اور ان کے والد کے مطابق اب شہروز کا مشن باقی چوٹیوں کو ڈیڑھ سال کے اندر اندر سر کرنا ہے۔
رواں برس مئی میں شہروز دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو 23 دنوں کے اندر سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے تھے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل






