کراچی مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں وقفے وقفے سے کہیں موسلا دھار تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے جس سے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ شہر کی ابتر صورتحال نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھولنے کے ساتھ سندھ حکومت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے جو کہ متعلقہ حکام کی نااہلی کے باعث ڈسٹرکشن پلان بن گیا ہے۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں گلشن حدید، ملیر، اسٹیل ٹاؤن، گھگھر پھاٹک، نیشنل ہائی وے، سپرہائی وے، گلزار ہجری، بفرزون، نارتھ کراچی، یوپی موڑ، سرجانی ٹاؤن، ڈسکوموڑ، گلستان جوہر، حیدری، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گڈاپ کاٹھور، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کے ڈی اے، شادمان ودیگر علاقوں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
گلستان جوہر، گلشن اقبال، گڈاپ، لیاقت آباد، ملیر سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے، شہر بھر کی سڑکیں زیر آب اور دریا کے مناظر پیش کررہی ہیں جب کہ برساتی پانی گھروں میں بھی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گڈاپ، کاٹھور اور اطراف کے گوٹھوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے، گڈاپ ٹاؤن میں مولندی، کھادیجی ندی اور جرندرو ندی میں طغیانی ہے اور شہری ندی نالوں میں بلوچستان سے پانی کے ریلے شامل ہونے سے سطح آب مسلسل بلند ہورہی ہے۔
مول، جرندرو اور کھادیجی ندی کا پانی کا ریلہ تیزی سے ملیر ندی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں بھی سطح آب بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور اطراف کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب سڑکیں زیر آب آنے سے شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں بالخصوص موٹر سائیکلیں برساتی پانی میں ڈوب کر خراب ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج شب اور کل (ہفتہ) مزید بارشوں اور کہیں کہیں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 13 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 10 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 10 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 13 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)



