وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام بیسویں صدی کا سب سے بڑامعجزہ ہے، اور یہ قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت اور مسلمانوں کی قربانیوں سے ممکن ہوا، مشکلات بہت زیادہ تھیں لیکن جذبےاس سے بھی زیادہ بلند تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام ہیں، وقت آگیا ہے کہعوام کی فلاح وبہبود کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جدوجہد سے حاصل ہونے والی آزادی کا 75 واں جشن منا رہے ہیں، ہمیں غور و فکرکی ضرورت ہے۔
یوم آزادی کی تقریب سے خطاب
اس سے قبل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی شایان شان تقریب سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں خودی، خوداری، خود اعتمادی پر یقین کا متزلزل ہونا ہے، ہمیں قومی کردار، جذبے، ہمت ، محنت اور ست ہر کام کر دکھانا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت خود پاکستان کا قیام ہے۔ یہی وہ جذبہ تھا جسے علامہ اقبال نے سوئی ہوئی ملت میں جگایا، جس کی مدد سے قائداعظم کی عظیم و شان قیادت میں ایک خواب کو تعبیر میں بدل دیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے اس مشن کو ہماری قومی سیاسی قیادت نے جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھایا، انہوں نے حقائق سے نظریں نہیں چرائیں، ہوش مندی سے سچائی کا سامنا کیا، اور شدید مالی، انتظامی اور ہر طرح کے مسائل کا صبر، استقامت اور دانش مندی سے مقابلہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سیاسی قیادت نے قوم کو متفقہ آئین دے کر ایک قومی ایجنڈے پر اکٹھا کیا، ادارے بنائے، معیشت، زراعت، صنعت کو ترقی دی، قوم کو روزگار دیا، اور پاکستان کو دنیا میں قابل عزت بنایا، یہی وہ قوم ہے جس نے وسائل نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں جوہری پروگرام شروع کیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں دباؤ کے باوجود اسے مکمل کرکے قومی دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا۔ قوم نے ہولناک زلزلوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کیا ہے، اسی قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم سر بلند کیا، حالیہ دنوں میں کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم اور نوح بٹ سمیت دیگر نے کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کو دنیا میں سربلند کیا، اسی قوم نے مل کر دہشت گردی کو شکست فاش دی، یہ ہمارے قومی عزم، ادارے اور اعتماد کی چند مثالیں ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور تعمیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتا ہوں۔ دعا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو بھی جلد آزادی کی نعمت ملے۔ اس موقع پر بلوچستان میں ہونے والے حالیہ مون سون بارشوں سے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں بہت نقصانات ہوئے، جس پر میں ان غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ پوری قوم کو مل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ میں اس موقع پر ملک کی خدمت میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت ہے، یو این کی عالمی امن کی کوششوں میں ہمارا نمایاں کردار ہے، ترقی کے حصول میں ہم سے اجتماعی کوتاہیاں ہوئی ہیں، تاہم اب ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط قوت بنانا ہے۔ مضبوط معاشی قوت بننے کیلئے ہم نے مشترکا جدوجہد کرنی ہے۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں، قوم سے اپیل میں ان کا کہنا تھا کہ آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں، دن رات محنت کو اپنا کر اپنے مشن میں کامیابی حاصل کریں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago




