پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کا پرچم کشائی تقریب سے خطاب
نئی دہلی: پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے اور اس سے باہر امن کا خواہاں ہے، ہماری بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے پیش پیش ہیں۔


آفتاب حسن خان نے یہ بات ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پرچم کشائی کی تقریب میں ناظم الامور آفتاب حسن خان نے پاکستان کا پرچم بلند کیا جب کہ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران اور عملے کے دیگر اراکین کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، ناظم الامور آفتاب حسن خان نے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم کو مبار کباد پیش کی۔
پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل




