اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں بھارت سے کپاس اور چینی منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گزشتہ روز بھارت سے کپاس اور چینی منگوانے کی منظوری دی تھی ۔اس حوالے سے وزارت تجارت حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمی پورا کرنےکے لیےکپاس درآمد کرنا پڑتی ہے،بھارت سے کپاس اور یارن کی درآمد سستی پڑے گی، کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کے باعث یارن پر بھی دباؤ پڑا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود وسائل سے ہی ضروریات پوری کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت دی تھی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔ بھارت سے 30جون 2021ء تک کپاس اور یارن(دھاگہ) واہگہ کے راستے یہ اشیاء درآمد کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔
خیال رہے کہ پاکستان کی اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

