پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے 6 ملازمین میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سے منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں بھی محدود کردی گئی ہیں۔ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کاکہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک استعمال کریں۔
اس سے قبل وزیراعلی ٰ ہاؤس میں ایک ہفتے میں دو ملازمین کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے دوران خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد88 ہزار 099ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 2363افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید98 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار530ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53ہزار 127ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 72ہزار 931کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 9.9فیصدرہی ۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل



