جی این این سوشل

پاکستان

سیلا ب کی تباہ کاریاں جاری ، مزید 24 افراد جاں بحق

لاہور : ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلا ب کی تباہ کاریاں جاری ، مزید 24 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کی جانب سے جاری رپورٹ کیمطابق ملک میں سیلاب  کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 19 اموات صوبۂ سندھ میں ہوئی ہیں ۔  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کا کہنا ہے  کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی  تعداد 1 ہزار 314 ہو گئی ہے۔

این ڈی ایم اے  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 246 پلوں کو اب تک نقصان ہوا ہے۔ 

علاقائی

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ کے پیش نظر 17نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث  پنجاب حکومت نے  پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید  کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں  کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ سکولوں کو 7 سے 17 نومبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق   ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

 نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


 ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll