جی این این سوشل

کھیل

محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کل موصول ہو گی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کل موصول ہو گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کل موصول ہو گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دائیں گھٹنے میں تکلیف کے بعد محمد رضوان کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی شدید تکلیف کا شکار ہوئے تھے ۔  محمد رضوان پہلے ہی ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے تھے، انہوں نے تکلیف کے باوجود بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

تفریح

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی  امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ  نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ  اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا  ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن  میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

 نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی  سستی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


 ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30  اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll