Advertisement
پاکستان

پاک فوج کا عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل

پاک فوج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے توہین آمیز اورغیرضروری بیان شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 5 2022، 5:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کا عمران خان کے  بیان پر شدید ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے توہین آمیز اور غیرضروری بیان شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ایسے وقت میں بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جب پاک فوج عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلئے جانیں دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایک سینیئر سیاستدان کی جانب سے آرمی چیف کی تقرری پر تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش افسوسناک ہے، جب کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کارموجود ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت نے اپنی حب الوطنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو کسی شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرنے کے لیے دہائیوں پر محیط شاندار خدمات انجام دیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی سینئر قیادت پر سیاست کرنا اور آرمی چیف انتخاب کے عمل کو بدنام کرنا ریاست پاکستان اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہے۔ پاک فوج آئین کی پاسداری کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Advertisement
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

  • 42 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف

  • 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار

  • 21 منٹ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع

  • 4 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی

ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی

  • 5 منٹ قبل
مریم نواز کا  سڑکوں  اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم

  • 30 منٹ قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

  • 3 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ  کا  تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف

  • 2 گھنٹے قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس  نے خودکشی کر لی

امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement