Advertisement
پاکستان

عطیات کی رقم سے عمران خان کا سندھ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے عطیات میں سے 1 ارب روپے سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرنے جارہے ہیں.

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 6th 2022, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عطیات  کی رقم سے عمران خان کا سندھ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے، جس میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمت عملی وضع کررہے ہیں کہ ہم سندھ میں کیسے متاثرین کی مشکلات کم کرسکتے ہیں، ٹیلی تھون سے جمع عطیات میں سے 1 ارب سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرینگے۔

عمران خان نے کہا کہ میری اپیل پر لبیک کہنے والوں اور عطیات دینے والوں کا شکر گزار ہوں، کئی طریقوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لنک فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویز میں پاکستان اور پاکستان سے باہر عطیات کنندگان کیلئے تفصیلات دی ہیں کہ وہ کیسے عطیات بھیج سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement