لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔
نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کےقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔
ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔
وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے، لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔
لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، انہوں نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چندہفتوں میں نمٹ لیں گی۔
I am honoured to be elected Leader of the Conservative Party.
— Liz Truss (@trussliz) September 5, 2022
Thank you for putting your trust in me to lead and deliver for our great country.
I will take bold action to get all of us through these tough times, grow our economy, and unleash the United Kingdom’s potential. pic.twitter.com/xCGGTJzjqb
لِز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹَرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔
برطانیہ میں23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب نئی وزیر اعظم کو ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان
- 5 hours ago
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- a minute ago
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- an hour ago
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے
- 4 hours ago
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی، برطانوی میڈیاکا دعویٰ
- 5 hours ago
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ
- 4 hours ago
ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
- 5 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- an hour ago
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک
- 5 hours ago
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 4 minutes ago
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 25 minutes ago
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 16 minutes ago