لاہور : وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات پر آج اہم اجلاس بلالیا۔ ہمسایہ ملک کےساتھ تعلقات کس حد تک ہونگے؟فیصلہ بریفنگ کےبعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بھارت سےتعلقات کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے بھارت کےساتھ تجارت کےمعاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی بھارت کےساتھ تجارت کی تجاویزپرشفارشات دےگی۔کمیٹی کےارکان کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرپلاننگ اوروزیرانسانی حقوق نے گزشتہ رو وزیراعظم کےموقف کی تائید کی تھی۔
خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چند روز قبل بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرتے ہوئے کپاس، گندم اور چینی منگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کی بھارت کیساتھ تجارت کی سمری کو مسترد کر دیا گیا تھا۔وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا وزیراعظم نے بطور انچارج وزیر سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد عمر اور شیریں مزاری نے بھارت سے تجارت کی مخالفت کی تھی۔
کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سب سے پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔ بھارت سے دوستی چاہتے ہیں لیکن کشمیر کی قیمت پر ایسا نہیں ہو سکتا۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پانچ اگست کے اقدامات واپس لینے تک تعلقات میں پیشرفت نہیں ہو سکتی۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل



