Advertisement

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وباکے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 559 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 28 لاکھ 40 ہزار 296 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 3rd 2021, 1:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ مریضوں  کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ کورونا کے امریکا میں 69 لاکھ 23 ہزار 637 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 37 لاکھ  مریض اب تک  صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے،  جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزارسے زائد ہوگئی ۔ کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل  میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےباعث قبرستانوں میں  گنجائش ختم   ہوگئی ہے اور  پرانی قبروں کو دوبارہ کھود کردفنانےکاسلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 63 ہزار 428 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 976 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 46 لاکھ 95 ہزار 82 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار سے زائد  ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 54 ہزار 264 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 764 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 50 ہزار 266 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے  اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 847  جبکہ مجموعی  کیسز 36 لاکھ 7 ہزار 83 ہو گئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 713 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا  کے کیسز 33 لاکھ 57 ہزار 988 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے  77 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ، جبکہ اب تک28 لاکھ 54 ہزار سے زائد  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ48لاکھ 98 ہزار سے زائد  ہوچکی ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • ایک دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 7 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 7 گھنٹے قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 6 گھنٹے قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • ایک دن قبل
Advertisement