پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔


چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے، ہماری ٹیم کا ایکا ہے ،انشاءاللہ فائنل جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے۔
انہوں نے کہا کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 12 گھنٹے قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)




