متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔


سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے11 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر88 رنز بنالیے، بابر اعظم 5 اور فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
سری لنکا کی اننگز
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا ،پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر اوپنر کوشل نسیم شاہ کی شاندارگیند پر بولڈ ہوگئے۔
سری لنکا کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکن ٹیم کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر گری، گھناتھیلاکا حارث رؤف کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور ایک رنز بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پویلین بھیجا۔
سری لنکا کو پانچواں نقصان کپتان داسن شانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 2 رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
58 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا اور ہسارنگا کے درمیان شاندار 58 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ہسارنگا 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اختتامی اوورز میں راجا پکسا جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ کرونارتنے نے 14 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، نسیم، شاداب اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔
گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جبکہ سری لنکا نے بھی آخری بار 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

1122 کا کامیاب آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت ریسکیو
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 44 منٹ قبل

اسلام آباد میں چینی کے سرکاری نرخ مقرر، گراں فروشی پر سخت کارروائی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 9 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی وزارتِ داخلہ کا ادارہ جاتی ہم آہنگی بہتر بنانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 26 منٹ قبل