کراچی : شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 14 اپریل 1947ء کو درجۂ حرارت 44 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، اتوار کو پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہری آج شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلتے وقت پانی اور گیلا کپڑا ساتھ رکھیں، وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں، سر اور چہرے کو ڈھک کر رکھیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔
بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
- 3 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کا شاندار اسپیل،کالی آندھی 137 رنز پر ڈھیر
- 3 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیلی حکومت نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- 6 گھنٹے قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل
امریکا: سپریم کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
ایران: سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ ، 2 جج جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- 5 گھنٹے قبل
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- 12 منٹ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل