Advertisement
تفریح

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کی آج 56 ویں سالگرہ

لاہور:پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 4th 2021, 4:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اورسریلی آواز کی مالک  نازیہ حسن نے3 اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی، انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔1975میں گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام  "کلیوں کی مالا " سے کیا۔جس کا گانا"دوستی ایسا ناتا" بہت مقبول ہوا۔ نازیہ حسن نے 15 سال کی عمر سے گانے کا آغازکیا اور  اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل ڈسکو اور پاپ گانے متعارف کرائے۔معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔ 70 کی دہائی کے اواخر میں ان کی شہرت لندن بھر میں پھیل چکی تھی، جس پر معروف موسیقار بِڈو نے ان سے رابطہ کیا اور یوں پہلا البم ’ڈسکو دیوانے‘ وہیں پر ریکارڈ ہوا جس نے آدھے ایشیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا کیونکہ اس میں انگریزی، اردو، ہندی، کلاسک، ڈسکو اور پاپ سب کی جھلک تھی۔ "ڈسکو دیوانے" چودہ ملکوں میں سنا گیا اور اس وقت ایشیا کے بہترین گانوں میں شمار ہوا۔

انہی دنوں انڈین اداکار و ہدایت کار فیروز خان ’قربانی‘ نامی فلم بنا رہے تھے جس کے لیے انہیں ایسی الگ آواز کی تلاش تھی جو صرف نازیہ حسن کی تھی، ان سے رابطہ کیا گیا اس وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی، وہی گانا فلم کے ہٹ ہونے کا باعث بنا ۔

نازیہ اور زوہیب نے پاکستان میں پاپ میوزک  کی بنیاد رکھی، ڈسکو دیوانے کے علاوہ بوم بوم، ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ بھی ان کے البم ہیں۔ ان کے گانے پاکستان اور انڈیا ہی نہیں امریکا برطانیہ اور روس کے میوزک چارٹس میں بھی ٹاپ پر رہے۔نازیہ حسن کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔

نازیہ حسن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس کے علاوہ ، پلاٹینیم، ڈبل پلاٹینیم اور گولڈن ڈسکس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی مقرر ہوئیں،1997 میں نازیہ حسن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں لیکن ان کی شادی ناکام ہو گئی، بعد ازاں نازیہ حسن نے 2000 میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث13 اگست 2000کو لندن کے ایک ہسپتال میں صرف 35 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
Advertisement