عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ عالمی بینک پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔


وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرنیوالے عالمی بینک کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حیسن کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وفد کو سیلاب سے تباہی اور اقتصادی چیلنجز پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دیں گے، ڈیڑھ ارب ڈالر رواں سال ہی فراہم کئے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی اور حکومت کی معاشی ترجیحات اور اقتصادی ایجنڈے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا ملک میں مالی و معاشی استحکام کی کوششیں جاری ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل





