Advertisement
پاکستان

وزیراعظم  کا کشمیری رہنما اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 11th 2022, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کا کشمیری رہنما اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پراظہارافسوس

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام  میں وزیراعظم  شہبازشریف نے معروف کشمیر ی رہنما کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔

وزیراعظم  نے لکھا کہ مودی کے بھارت میں دوران حراست، قتل عام ہے۔

 

دوسری جانب میڈیا رپورٹس  کے مطابق   الطاف شاہ کی بیٹی نے والد کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان  بھی جاری کیا ۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی بیٹی نے والد کی خراب صحت کے حوالے سے حکام سے متعدد درخواستیں اور فوری علاج کی اپیل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement