اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جو کل قاز قستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق کابینہ کے ارکان اور دوسرے اعلی حکام بھی دو روزہ کانفرنس میں ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیراعظم جمعرات کو کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔
وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت بھی اجاگر کریں گے۔
وزیر اعظم شہبازشریف علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے ۔ سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سیکا ایشیا بھر کے 27 ممالک پر مشتمل بین الحکومتی فورم ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا۔ اس میں برصغیر ایشیا میں امن ، سلامتی اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ پر توجہ دی جاتی ہے۔
سیکا مذکرات اور تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لئے قابل قدر فورم ہے ۔ یہ فورم 5 بڑے شعبوں میں اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے جس میں معاشی سمت، ماحولیاتی سمت، انسانی سمت، نئے چیلنجز اور خطرات اور فوجی و سیاسی سمت شامل ہیں۔
سیکا کے منشور اور اہداف کے تناظر میں وزیراعظم کی سربراہ اجلاس میں شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ایشیا میں روابط اور معاشی تعاون کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ
- 44 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق
- 17 منٹ قبل

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب کا نقصان جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز
- 20 منٹ قبل

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
- 10 منٹ قبل

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت، بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسٹار لنک کو ایک بار پھر مشکلات کاسامنا، انٹرنیٹ سروس متاثر
- 3 گھنٹے قبل