Advertisement

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

کرائسٹ چر چ : نیوزی لینڈ میں جاری سہ  ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 12th 2022, 2:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔  میزبان ٹیم کی قیادت آج ٹم ساؤتھی کر رہے جبکہ کین ولیمسن آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں۔

 میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔   بنگلا دیش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کے میچ میں جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔

کرائسٹ چرچ میں شیڈول میں یہ ٹی20 میچ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا جبکہ سہ ملکی سیریز کا مجموعی طور پر پانچواں   میچ ہے۔ 

 

Advertisement
Advertisement