Advertisement
تجارت

پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا : آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، عالمی سطح پر مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچنے جبکہ پاکستان میں 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 12th 2022, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا : آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی جو رواں برس 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

آئی ایم ایف آؤٹ لک کے مطابق مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد جبکہ بیروزگاری 6.2 سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کو مہنگائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روس یوکرین جنگ اور کرونا وبا عالمی معیشت کیلئے بھاری ثابت ہوئی، 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی جو 2022 میں 3.2 اور 2023ء میں 2.7 فیصد رہ جائے گی۔ 

آئی ایم ایف کے مطابق  بدترین حالات ابھی آنے ہیں، 2023 کساد بازاری کا سال ہوگا ، دنیا کی تین بڑی معیشتیں امریکہ، یورپی یونین اور چین کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں برقرار رہیں گی۔ 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ یہ عالمی معاشی شرح نمو 2001 کے بعد کمزور ترین شرح نمو ہے۔

Advertisement
Advertisement