اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج قازقستان روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آستانہ میں ہونے والی ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں دو روزہ چھٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق کابینہ کے ارکان اور دوسرے اعلی حکام بھی دو روزہ کانفرنس میں ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیراعظم جمعرات کو کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔
وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت بھی اجاگر کریں گے۔
وزیر اعظم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سیکا ایشیا بھر کے 27 ممالک پر مشتمل بین الحکومتی فورم ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا۔ اس میں برصغیر ایشیا میں امن ، سلامتی اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ پر توجہ دی جاتی ہے۔
سیکا مذکرات اور تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لئے قابل قدر فورم ہے۔ یہ فورم 5 بڑے شعبوں میں اعتمادسازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے جس میں معاشی سمت، ماحولیاتی سمت، انسانی سمت، نئے چیلنجز اور خطرات اور فوجی و سیاسی سمت شامل ہیں۔
سیکا کے منشور اور اہداف کے تناظر میں وزیراعظم کی سربراہ اجلاس میں شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ایشیا میں روابط اور معاشی تعاون کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل






