کرائسٹ چرچ: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا چھٹا میچ کل (جمعرات ) کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا ۔ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اُترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنے تین میں سے دو میچز جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم تین میچزکھیل چکی ہے اور تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم چار میں سے تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے چار پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی اور اس کا تاحال کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔
قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔
7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ سہ ملکی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago






