کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز سکور بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا ۔
قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک گیند پہلے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ محمد نواز نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے 40 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور حسن محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔
ان کے بعد آنے والے حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹے۔
محمد رضوان 56 گیندوں پر 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا ۔ اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز کو 41 رنز پر پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس کے بولرز دیگر بیٹرز کو قابو نہ کرسکے۔
بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے ۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سےتیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔
پاکستانی اسپن باؤلر نے لٹن داس کو 69 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلا دیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آؤٹ کیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس سے پہلے سیریز میں تین میچ کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں اسے کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل (جمعے کو) پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 16 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل





