اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نےموٹر وے ایم نائن پر نوری آباد کے قریب بس میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر بس کو آگ لگنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدید دکھی ہوں۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس حادثے میں وفات پا جانے والے لوگوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، غمزہ خاندانون کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی دے۔
گزشتہ رات موٹر وے ایم نائن پر نوری آباد کے قریب کراچی سے ناتھن شاہ جانے والی کوچ میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں ، جبکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کی میتیں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے سے آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔
جاں بحق اور زخمی افراد کراچی میں منگھو پیر بند مراد کے علاقے سے اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے ، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس میں 55 افراد سوار تھے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل






