Advertisement
تفریح

ثناء فخر کا شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 14th 2022, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ثناء فخر کا شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی  کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اس خبر سے آگاہ کیا ہے۔  

اُنہوں نے اپنے مختصر نوٹ  میں لکھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے ، میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی سالوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبہ رکھا ہوگا ۔

ثناء نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے سابق شوہر کے مستقبل کے لیے  نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by SANA (@sana_fakhar)

واضح رہے کہ اداکارہ  ثنا نے سنہ 1997 میں سید نور کی فلم ’سنگم‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ’گھر کب آؤ گے‘، ’یہ دل آپ کا ہوا‘، ’دل پردیسی ہو گیا‘، ’چوڑیاں‘، ’کیوں تم سے اتنا پیار ہے‘، ’جیک پوٹ‘، ’رونگ نمبر 2‘ اور ’جنت کی تلاش‘ جیسی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ  نے اپنے کیریئر کے انتہائی عروج پر 2008ء میں فخر سے شادی کی تھی۔ ثناء اور فخر دو بیٹوں کے والدین بھی ہیں اور اس جوڑے کا شمار ابھی تک فلمی برادری کے سب سے مستحکم شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا تھا۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 10 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 10 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 6 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
Advertisement