کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں فتح کے لیے درکار 164 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کپتان بابر اعظم 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شان مسعود 21 گیندوں پر 19 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 34 رنز سکور کیے۔
حیدر علی نے تیز رفتار 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ ان کے بعد آصف علی دو گیندوں پر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے اوپنر فن آلن 12 اور ڈیون کونوے 14 رنز بنا سکے۔ گلن فلپس نے 29 رنز سکور کیے۔ کیوی کپتان ولیمسن نے نصف سینچری سکور کی ، انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اُن کا ایک آسان کیچ بابر اعظم نے ڈراپ کر دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا ۔
محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے گلین فلپس کو 29 رنز پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کے اسپن بولر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی اننگز کو 59 رنز پر بریک لگوا دیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ فاسٹ بولر حارث روف کی شمولیت ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جیت کی خوشی پر مبارکباد بھی شئیر کی گئی ہے ۔
TRI-SERIES WINNERS ?#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/uLLkpGjkC4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے تین تین میچ جیتے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 5 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 2 hours ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 days ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 days ago







