Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف حکام ، صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں : اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے حکام اور عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 14th 2022, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف حکام ، صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں : اعلامیہ جاری

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورۂ امریکا کے حوالے سے وزارتِ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ،  جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے مڈل ایسٹ و سینٹر ایشیاء ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے پاکستان میں سیلاب کی صورتِ حال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توسیعی پروگرام سے پاکستان کو کوویڈ 19 کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں سیلاب سے غیر معمولی نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا ، معیشت کی استحکام، پائیداری اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کے لیے پاکستان کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات کی اور سماجی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون، تباہ کن سیلاب کے بعد بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ سیلاب سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء رائسر سے بھی ملاقات کی اور ان کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ بینک معاشی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 12 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 9 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
Advertisement