Advertisement

ٹی 20ورلڈ کپ، نیدر لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پرتھ: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں نیدرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 30th 2022, 4:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20ورلڈ کپ، نیدر لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 

پاکستان کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے کی امید برقرار رکھنی ہے تو آج ہر صورت نیدرلینڈز کو ہرانا ہو گا۔

قومی ٹیم میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کرتا۔

بھارت اور زمبابوے سے آخری گیند پر میچ ہارنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش ہے ۔ پاکستان کا نیدرلینڈز کی کمزور ٹیم سے بڑا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پرتھ میں ہو رہا ہے جہاں گرین شرٹس زمبابوے کا 131 رنز کا ہدف نہیں حاصل کر سکے تھے اور میچ ایک رن سے ہار گئے ۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے پرتھ میں خوب ٹریننگ کی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کیلیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔ حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement