لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ کے چوتھے روز کا آغازآج کامونکی سے ہوگا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے چوتھے مرحلے کی قیادت کریں گے ۔ عمران خان زمان پارک لاہور میں موجود ہیں وہ 11 بجے روانہ ہونگے ۔ لانگ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا ۔ عمران خان عوام سے خطاب بھی کریں گے ۔
کامونکی میں خطاب کے بعد موڑ ایمن آباد پہنچیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ مواد ایمن آباد سےگوجرانوالہ میں چن دا قلعہ پہنچے گا، عمران خان چن دا قلعہ پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطا ب کریں گے۔
عمران خان کے لانگ مارچ نے پہلے روز لاہور میں لبرٹی چوک سے داتا دربار تک سفر کیا ، دوسرے روز لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہو کر فیروز والہ تک پہنچ سکا۔
تیسرے روز لانگ مارچ مرید کے سے شروع ہو کر سادھوکی پر رکا۔
گزشتہ روزتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں ، حادثے کے باعث عمران خان نے لانگ مارچ کے تیسرے روز کے اختتام کا اعلان کیا تھا ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago


