جی این این سوشل

پاکستان

ممنوعہ فارن فنڈنگ، دہشتگردی مقدمات میں عمران خان کی  ضمانت میں توسیع 

اسلام آباد: بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ممنوعہ فارن فنڈنگ، دہشتگردی مقدمات میں عمران خان کی  ضمانت میں توسیع 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فارنگ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی۔

بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تھانہ ترنول میں عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے، بابراعوان نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

100 انڈیکس 411پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  92 ہزار 349 پوائنٹس کی بلند ترین  سطح پر  پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  کارباوری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر بھی  تیزی  کا رحجان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا  اضافہ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 349 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں  1078 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس  کے بعد اسٹاک مارکیٹ  91 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں  23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی  فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ

آگرہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  طیارے نے جنگی مشق کے لیے ریاست پنجاب کی آدم پور ائیر بیس  سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔

طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جبکہ حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انڈین ایئرفورس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ تاحال ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ زمین پر جان یا مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے، طیارے کو چھوڑا اور خود پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی۔

جبکہ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال کی بھر محنت سے تیار ہونے والی فصل طیارہ حادثے میں جل کر خاکستر ہوگئی اگر مزید آگ پھیلتی تو اس میں کئی گھر بھی زد میں آ سکتے تھے، کسانوں نے  حکومت سے فصل کی تباہی کا معاوضہ ادا  کرنے بھی  کا مطالبہ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہو،اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ بھارتی ائیر فورس کے طیارے گر کر طباہ ہو چکے ہیں، ابھی حال ہی میں  2  استمبر کو راجستھان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی

یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک  ،  5 زخمی

نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll