اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے جبکہ عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر آج چار مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔
تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا ۔
مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔
تحریک انصاف اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت اب سے کچھ ہی دیر میں قافلوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے نکلے گی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





