ایلون مسک نے ٹوئٹر پربلیو ٹک کی فیس لینے کے ساتھ ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے پیسے چارج کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔


واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق ٹوئٹر کی ایک اندرونی ای میل میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے مطابق لوگوں کو سائٹ پر ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور پھر صارفین سے ان کو دیکھنے کے لیے چارج کیا جائے۔
ا خبار کے مطابق ٹوئٹر اس ویڈیو فیچر کو ایک سے دو ہفتے میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا نام “پے والڈ ویڈیو” ہو گا۔
اس اقدام کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ تخلیق کار جو پہلے سے ہی اہم اور مقبول کلپس پوسٹ کرتے ہیں وہ اپنی اپنی پے وال لگا سکیں گے۔ لوگوں سے ان کی ایکس ریٹیڈ فوٹیج دیکھنے کے لیے کم از کم ایک ڈالروصول کیا جا سکے گا۔
ای میل کے مطابق نئے ویڈیو فیچر جس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب کوئی تخلیق کار ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹ کمپوز کرے گا تو ٹویٹ میں ویڈیو شامل ہونے کے بعد پے وال کو فعال کر سکتا ہے۔
اس کے بعد وہ قیمتوں کی فہرست میں سے اس کی قیمت کا انتخاب کر سکیں گے جو ایک ، دو ، پانچ یا دس ڈالر تک بھی ہو سکتا ہے۔
ٹوئٹر پرلاک آئیکن اور ایک پیغام “ایک ڈالر کے عوض دیکھیں” کے ساتھ۔ ایسے ٹویٹ نظر آئیں گے۔ اس رقم کی ادائیگی سے ویڈیوان لاک ہو جائے گی۔ تخلیق کار سٹرائپ کے ذریعے رقم وصول کرے گا جبکہ ٹوئٹر اس میں غیر متعینہ رقم لے گا۔
دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ای میل میں اس فیچر سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ حکم جاری کیا تھا کہ “بلیو ٹک” ماہانہ آٹھ ڈالر فیس کے تحت ہر کسی کی دسترس میں ہو گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago








