تہران : ایران نے فردا جوہری سائٹ پر یورینیم کی 60 فیصد افزودگی شروع کردی۔


ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو خط لکھ کر اس بار ے میں مطلع کردیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یورینیم افزودگی آئی اے ای اے کی حالیہ قرارداد کے جواب میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران 3 غیر اعلانیہ جوہری سائٹس سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے منظور کردہ حالیہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ "ایران مخالف" اور "سیاسی طور پر محرک" ہے ۔ چار مغربی ممالک کی کارروائی کا مقصد ایران اور ایجنسی کے درمیان تکنیکی تعاون میں خلل ڈالنا ہے۔
ترجمان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران توقع کرتا ہے کہ ایجنسی سیاسی اقدامات" سے گریز کرے گی ، بین الاقوامی جوہری نگران ادارے کے ساتھ ایران کے تعاون کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائےگی تاکہ دونوں فریق "اچھے نتائج" حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کا زیادہ تر معائنہ کیا ہے ، ایران نے ہمیشہ پرامن جوہری سرگرمیاں کی ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرتا رہے گا اور جوہری مسائل پر ایجنسی کے ساتھ قریبی اور تعمیری رابطے میں رہے گا۔

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 10 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 8 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل